اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

2024 عدلیہ کے احکامات، اختیارات اور تنازعات کے حوالے سے اہم سال رہا

27 Dec 2024
27 Dec 2024

(حسیب ملک) سال 2024 پاکستان میں عدلیہ کے احکامات، اختیارات اور تنازعات کے حوالے سے ایک اہم سال رہا۔

سال 2024 شروع ہوا تو قاضی فائز عیسیٰ چیف جسٹس تھے، انہیں رکے ہوئے عام انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کا چیلنج درپیش تھا، سپریم کورٹ کی مداخلت سےعام انتخابات کیلئے 8 فروری کا قرعہ تو گزشتہ برس دسمبر میں ہی نکل چکا تھا مگر اس پر عملدرآمد بھی عدالت ہی نے یقینی بنایا۔

اسی دوران پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کا فیصلہ بھی آیا اور یہیں سے ایک تنازع حل ہوا تو دوسرے کی بنیاد پڑی، وہ بھی کچھ ایسے کہ سال کا بیشتر حصہ عدلیہ اور ایگزیکٹو کے درمیان تناؤ میں ہی نظر آیا۔

عام انتخابات ہونے کے بعد بظاہر سب معمول پر آچکا تھا، سپریم کورٹ نے ذوالفقار علی بھٹو کے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا، جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کا سپریم جوڈیشل کونسل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا گیا۔

آئین کے آرٹیکل 63 اے سے متعلق فیصلہ کالعدم قرار دینے اور نیب ترامیم کی بحالی سے پارلیمنٹ کے اختیارات تسلیم کرنے جیسے فیصلے آرہے تھے مگر پھر مخصوص نشستوں کا تنازع سپریم کورٹ پہنچ گیا۔

طویل سماعتوں کے بعد سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل اور الیکشن کمیشن کے درمیان کیس کا فیصلہ کرتے ہوئے ریلیف پاکستان تحریک انصاف کو دے دیا، حکومت نے اس فیصلے کیخلاف واضح پوزیشن لی اور یہیں سے نئی آئینی ترمیم کا خیال پیدا ہوا۔

اس صورتحال میں پہلے ججز کی مدت ملازت بڑھانے کی بات چلی اور پھر الگ آئینی عدالت کی، ترمیم کی جو آخری شکل 26ویں آئینی ترمیم کی صورت میں نکلی اس میں چیف جسٹس کی تعیناتی کا طریقہ کار بدل دیا گیا اور آئینی بینچ بنا کر سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس کے اختیارات محدود کر دیئے گئے۔

26 ترمیم کے نتیجے میں سنیارٹی میں تیسرے نمبر پر موجود جسٹس یحییٰ آفریدی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے رخصت ہونے پر چیف جسٹس پاکستان بن گئے اور انہوں نے آتے ہی کہا کہ اختیارات میں توازن کے اصول پر سمجھوتہ نہیں ہو گا۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جیل ریفارمز سمیت مختلف اصلاحات شروع کیں مگر 26ویں  ترمیم کا تنازع حل ہونا باقی ہے، سینئر جج اب بھی خط لکھ رہے ہیں۔

26ویں آئینی ترمیم کا مستقبل کیا ہو گا یہ آنیوالا وقت ہی بتائے لیکن اس حوالے سے سپریم کورٹ کے آئینی بینچ  نے کیس نئے سال کے دوسرے ہفتے کیلئے مقرر کر رکھا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے