27 Dec 2024
(لاہور نیوز) کالجز میں مستقل سربراہان کی تقرری کا معاملہ مسلسل التوا کا شکار ہے۔
پنجاب کے سرکاری کالجز میں مستقل ریگولر پرنسپلز کی تقرری کا معاملہ حل نہ ہو سکا، درخواستوں پر لگے اعتراضات دور نہ ہونے کی وجہ سے معاملہ التوا کا شکار ہے۔
ذرائع کے مطابق ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے متاثرین کی درخواستیں سننی ہیں، پنجاب کے ساڑھے چار سو کالجز میں مستقل پرنسپلز کی تقرری ہونی ہیں۔
مستقل پرنسپلز نہ ہونے کی وجہ سے کالجز میں انتظامی اور تعلیمی نظام متاثر ہو رہا ہے، ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی سستی کی وجہ سے انٹرویو نہ ہو سکے۔