تعلیم
لاہور بورڈ کے زیراہتمام انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو سیکنڈ اینول کے نتائج کا اعلان آج کیا جائے گا
27 Dec 2024
27 Dec 2024
(لاہور نیوز) لاہور بورڈ کے زیراہتمام انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو سیکنڈ اینول کے نتائج کا اعلان آج صبح دس بجے کیا جائے گا۔
کنٹرولر امتحانات اور سیکرٹری لاہور بورڈ نتائج کا اعلان کریں گے، امتحان میں 30 ہزار سے زاہد امیدواروں نے شرکت کی تھی، امتحانات کے نتائج ویب سائٹ پر اپ لوڈ بھی کئے جائیں گے۔
لاہور سمیت تمام تعلیمی بورڈز بیک وقت آج نتائج کا اعلان کریں گے۔