اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

ریاستی مفادات پر تمام فریقین میں اتفاق رائے ہونا ضروری ہے: رانا ثناء اللہ

26 Dec 2024
26 Dec 2024

(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ریاستی مفادات پر تمام فریقین میں اتفاق رائے ہونا ضروری ہے۔

اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ انصاف صرف ہونا نہیں چاہیے بلکہ ہوتا نظر بھی آنا چاہیے، اسی طرح پولیٹیکل ڈیموکریٹک سسٹم ملک میں ہونا نہیں چاہیے ہوتا نظر آنا چاہیے۔

انہوں نے کہا ہے کہ نہ ہی ہم نے اپوزیشن کی 100 فیصد بات ماننی ہے اور نہ ہی انہوں نے قبول کرنا ہے، اپوزیشن اپنا اور ہم اپنا مؤقف دیں گے، اختلافات ہوتے ہیں لیکن ریاستی مفادات پر اتفاق رائے ہونا ضروری ہے۔

رہنما ن لیگ نے کہا ہے کہ مذاکرات میں ان باتوں تک پہنچا جا سکتا ہے جس میں دونوں فریقین کیلئے آسانی ہو، اگر وہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی بات کرتے ہیں تو کیا بات وزیراعظم سے ہو سکتی ہے؟ جب پی ٹی آئی والے بلیک اینڈ وائٹ آئیں گے تو ہم بھی لکھ دیں گے، جب پی ٹی آئی کے مطالبات سامنے آئیں گے تو مذاکرات مکمل ہونے کے وقت کا اندازہ ہو گا۔

مدارس رجسٹریشن سے متعلق بات کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اس معاملے کو حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، قانونی ٹیم مدارس رجسٹریشن بل کے معاملے پر غور کر رہی ہے، مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ جو مدارس وزارت تعلیم کے ساتھ ہونا چاہتے ہیں ہمیں ان پر اعتراض نہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے