26 Dec 2024
(لاہور نیوز) محکمہ تعلیم نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع لاہور کا کوئی سکول ونٹر کیمپ نہیں لگائے گا۔
محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے سکولز میں ونٹر کیمپ نہ لگانے کی ہدایات جاری کر دیں، سی ای او ایجوکیشن لاہور ملک نذیر حسین کی ہدایات کے مطابق سردیوں کی چھٹیوں میں ونٹر کیمپ لگانے پر مکمل پابندی عائد ہے، تمام سکولز اس پر عمل درآمد کریں گے، ڈی ای اوز، ڈپٹی ڈی ای اوز اور اے ای اوز ایجوکیشنز کو پابندی کا اطلاق کروانے کا حکم دے دیا گیا ہے۔
سی ای او ایجوکیشن لاہور کا کہنا ہے ونٹر کیمپ کے بجائے آن لائن کلاسز لینے کی اجازت ہو گی جبکہ سکولز میں بلا کر ونٹر کیمپ لگانے والوں کے خلاف سخت ایکشن کا عندیہ بھی دے دیا گیا۔