اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

قائداعظم جیسے سچے، ایماندار اور دیانتدار لیڈر ہی ملکوں کی تقدیر بدلتے ہیں: محسن نقوی

25 Dec 2024
25 Dec 2024

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی تخلیق میں قائداعظم کا ابدی کردار سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، قائداعظم جیسے سچے، ایماندار اور دیانتدار لیڈر ہی ملکوں کی تقدیر بدلتے ہیں۔

قائداعظم کے یوم پیدائش پر اپنے پیغام میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ مسلم دنیا کے مدبر اور عظیم رہنما محمد علی جناحؒ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، یہ دن پاکستان کو قائداعظم کے ویژن کے مطابق عظیم ملک بنانے کے عہد کا متقاضی ہے، اتحاد، بھائی چارہ، مذہبی رواداری اور بقائے باہمی آج کے دن کا پیغام ہے۔

انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے اقلیتوں کے حقوق اور مذہبی آزادی کی اہمیت پر بہت زور دیا، بانی پاکستان اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور مذہبی رواداری کے علمبردار تھے، بحیثیت قوم ہمیں اقلیتوں کے حقوق اور مذہبی رواداری کے فروغ کیلئے قائداعظم کے اصولوں پر کاربند رہ کر آگے بڑھنا ہے، ہمیں قومی مفاد میں ذاتی اختلافات کو پس پشت ڈال کر وطن عزیز کا سوچنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قائداعظمؒ نے اپنی ولولہ انگیز قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں کے حقوق کیلئے تاریخ کا دھارا بدلا، قائداعظمؒ نے مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا اور آزاد مسلم ریاست کے خواب کو عملی تعبیر دی، ان کی انتھک جدوجہد کی بدولت آج ہم آزاد وطن میں سانس لے رہے ہیں اور بانی پاکستان کا یہ احسان تاقیامت نہیں اتار سکتے۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کی تخلیق میں قائداعظم کا ابدی کردار سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، قائد اعظم نے تحمل، برداشت، مساوات اور رواداری پر مبنی معاشرے کا خواب دیکھا تھا، ایسے فلاحی معاشرے کیلئے سب کو مل کر اپنی توانائیاں بروئے کار لانا ہوں گی تاکہ قائد کے خواب کو عملی جامہ پہنایا جا سکے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ بحیثیت قوم ہمیں اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے رہنما اصولوں پر عمل کرنا ہے اور یہی قائداعظم کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ ہے، قائداعظم جیسے سچے، ایماندار اور دیانتدار لیڈر ہی ملکوں کی تقدیر بدلتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے