24 Dec 2024
(لاہور نیوز) سرکاری ہسپتالوں میں جگر کیلئے کینسر کی دوا ناپید ہو گئی۔
لیورکینسرکی دوالینوانکس سرکاری ہسپتالوں میں دستیاب نہیں ہے۔ جگر کے کینسر میں مبتلا مریض مہنگی دوا لینوانکس خریدنے سے قاصر ہیں، جگر کے کینسر کے مریض کیلئے کورس پر لاکھوں روپے خرچہ آتا ہے۔میو ہسپتال کی جانب سے کینسر کی دوالینوانکس کاخریداگیا محدود سٹاک بھی ختم ہو گیا۔
جگر کے کینسر کی دوالینوانکس کی مزیدخریداری کاعمل بدترین تعطل سے دو چار ہے، دوانہ ملنے پر جگر کے کینسر میں مبتلامریضوں کی زندگیوں کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔