24 Dec 2024
(لاہور نیوز) وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کی بھرتیاں ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن جنرل ریٹائرڈ محمد عبدالعزیز کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر میں بھرتیوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
جنرل ریٹائرڈ محمد عبدالعزیز نے کہا پی پی ایس سی نے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کی 3300 سے زائد خالی آسامیوں کو پُر کرنے کا عمل مکمل کر لیا ہے، ان میں پروفیسرز، ایسوسی ایٹ اور اسسٹنٹ پروفیسرز، سینئر رجسٹرار، چارج نرس اور دیگر آسامیاں شامل ہیں۔
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا 3300 سے زائد بھرتیوں کے عمل کو مکمل کرنے پر پبلک سروس کمیشن مبارکباد کا مستحق ہے۔