23 Dec 2024
(لاہور نیوز) پنجاب کالج گلبرگ کیمپس لاہور میں یومِ قائد اعظم کی تقریب کا شاندار اہتمام کیا گیا۔
تقریب میں پنجاب کالج کے مختلف کیمپسز کے طلبہ اور پرنسپلز نے شرکت کی، معروف صحافی و تجزیہ نگار مجیب الرحمٰن شامی، سہیل وڑائچ ، شاعرہ اور کالم نگار رابعہ رحمان نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔
تقریب کا مقصد نہ صرف طلبہ کی حوصلہ افزائی کرنا ہے بلکہ قائد اعظم کی تعلیمات اور ان کی شخصیت کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا ایک ذریعہ بھی ہے۔
تقریب میں طلبا وطالبات کی جانب سے نغمے پیش کئے گئے، یوم قائد اعظم کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا۔