اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

شام 5بجے کے بعد کھانا کونسی خطرناک بیماریوں کو دعوت دے سکتا ہے؟جانئے

22 Dec 2024
22 Dec 2024

(ویب ڈیسک)ماہرین نے شام 5بجے کےبعد کھانے سے خطرناک بیماریوں کی زد میں آنے سے متعلق آگاہ کردیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہمطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ شام 5 بجے کے بعد یومیہ تجویز کردہ کیلوری کی مقدار کا 45 فیصد سے زیادہ کھانا جسم میں زیادہ گلوکوز سے منسلک ہوسکتا ہے، خاص طور پر بوڑھے بالغوں میں۔یہ وقت کے ساتھ صحت کو نمایاں طور پر نقصان پہنچاتا ہے جس سے ٹائپ 2 ذیابیطس کی نشوونما، قلبی خطرہ اور دائمی سوزش کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

دیر سے کھانے سے متعلق پہلے فرض کیا گیا تھا کہ اس سے میٹابولزم سست روی کا شکار ہوتا ہے جس کی وجہ سے وزن میں اضافہ ہوتا ہے۔تاہم نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ کسی شخص کے وزن یا عام کیلوری کی مقدار سے قطع نظر دن کے مخصوص حصوں میں کھانا گلوکوز میٹابولزم پر اہم اثرات مرتب کرتا ہے۔

تحقیق میں 50 سے 75 سال کی عمر کے 26 شرکا کو شامل کیا گیا جن کا وزن زیادہ یا موٹاپے کے زمرے میں آتے تھے۔ انہیں دو گروہوں میں درجہ بند کیا گیا،جلدی کھانے والے (جو اپنی روزانہ کی زیادہ تر کیلوریز شام 5 بجے سے پہلے کھا لیتے تھے) اور دیر سے کھانے والے (جنہوں نے شام 5 بجے کے بعد اپنی کیلوریز کا 45 فیصد یا اس سے زیادہ کھایا)۔

شرکا کا پھر اورل گلوکوز ٹولرینس ٹیسٹ کیا گیا جس میں دیر سے کھانے والوں میں 30 اور 60 منٹ کے بعد گلوکوز کی سطح نمایاں طور پر زیادہ پائی گئی جو زیادہ گلوکوز (شوگر) کی نشاندہی کرتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے