21 Dec 2024
(ویب ڈیسک) چیف ٹریفک آفیسر(سی ٹی او) لاہورعمارہ اطہرکو تبدیل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پولیس پنجاب نے عمارہ اطہر کو اے آئی جی ڈسپلن تعینات کردیا جبکہ اے آئی جی ڈسپلن دوست محمد کھوسہ کو تبدیل کردیا۔
دوست محمد کھوسہ کو ایس پی پولیس سکول آف انٹیلی جنس لاہور تعینات کیا گیا ہے، عمارہ اطہر کی تبدیلی کے بعد سی ٹی او لاہور کی سیٹ خالی ہوگئی۔