اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج میں 36ویں کانووکیشن کا انعقاد

20 Dec 2024
20 Dec 2024

(لاہور نیوز) پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج میں 36ویں کانووکیشن کا انعقاد ہوا، چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مجموعی طور پر 372 طلباء کو پوسٹ گریجویٹ اور انڈر گریجویٹ ڈگریاں تفویض کی گئیں،نیول چیف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 33 طلباء کو میڈلز سے نوازا۔

نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوسٹ گریجویٹ اور انڈر گریجویٹ شعبہ جات میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس، ڈیٹا سائنسز اور کمپیوٹر سائنس ڈسپلنز کا فروغ قابل تحسین ہے۔

نیول چیف نے میڈلسٹ، گریجویٹ ہونے والے طلباء اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی، تقریب میں دوست ممالک کے اور ملکی سول و ملٹری اعلیٰ افسران اور طلباء کے والدین نے بھی شرکت کی۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے