اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.88 قیمت فروخت : 38.95
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.85 قیمت فروخت : 281.35
  • یورو قیمت خرید: 317.62 قیمت فروخت : 318.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.74 قیمت فروخت : 374.40
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 180.22 قیمت فروخت : 180.54
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.24 قیمت فروخت : 203.61
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.93 قیمت فروخت : 1.94
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.87 قیمت فروخت : 75.00
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.99 قیمت فروخت : 77.13
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.88 قیمت فروخت : 918.51
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 339200 دس گرام : 290800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 310931 دس گرام : 266565
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3402 دس گرام : 2920
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ترقی پذیر ممالک کیلئے آبادی میں اضافہ ایک بڑا چیلنج ہے: عظمیٰ بخاری

20 Dec 2024
20 Dec 2024

(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ترقی پذیر ممالک کیلئے آبادی میں اضافہ ایک بڑا چیلنج ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آبادی میں اضافے سے متعلق میڈیا لوگوں میں آگاہی پیدا کر سکتا ہے، میڈیا کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا، میڈیا آج کے دور میں کنگ میکر ہے، میڈیا جس کو اچھا بنا دے وہ اچھا جسے برا بنا دے وہ برا تاہم میڈیا کو لوگوں کو آگاہی دینے کی ذمہ داری نبھانی چاہئے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ملک میں سوشل ایشوز کو اجاگر کیا جانا چاہئے، بہت سے اسلامی ممالک اپنے ملک میں فیملی پلاننگ کر رہے ہیں، کم سن بچیوں کی شادی پر پابندی سب سے پہلے پنجاب حکومت نے لگائی۔

صوبائی وزیر  نے کہا کہ دیکھنا ہو گا کہ کیا ہم اپنے وسائل کے مطابق لوگوں کو کوالٹی لائف دے سکتے ہیں یا نہیں، کوئی بھی حکومت تنہا کچھ نہیں کر سکتی، مل کرمسائل حل کرنا ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کیلئے ٹرانسپورٹ کی سہولت یقینی بنا رہے ہیں، گالی بدتمیزی مار دو جلادو اس ملک کا مقدر نہیں ہے، ہمیں اس ملک کو آگے  لے کر جانا ہے، پاکستان میں معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles