
(لاہور نیوز) گورنر پنجاب نے مری میں میڈیا سے گفتگو مری میں ہونے والی انتظامی اور حکومتی عمل کی مذمت کرتا ہوں، مری میں متحدہ ایکشن کمیٹی نے مسائل بیان کئے ان پر دہشت گردی کا مقدمہ درج کر دیا گیا۔
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پی پی پی عوام کے ساتھ کھڑی ہو گی مری والوں کی بات کو سنا ہی نہیں گیا فی الفور مری کے عوام کے خلاف مقدمات کو خارج کیا جائے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ کیا لوگوں کے مکان گرا کر مری کو خوبصورت کر رہے ہیں نسلوں سے آباد لوگوں کو اٹھا کر باہر پھینک رہے ہیں، 65 فٹ پر پنجاب حکومت کا ماسٹر پلان تھا اب اس کو 98 فٹ پر حکومت لے گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مری میں سکولوں کو پرائیویٹ کر دیا ہے یہ بات لاہور میں کی تو دوسری جانب سے غصہ آیا مری ایکشن کمیٹی کا موقف وزیر اعلیٰ پنجاب تک لے کر جاؤں گا۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کمشنر راولپنڈی کے دفتر میں ملاقات ہو گی مری ایکشن کمیٹی بھی میٹنگ کا حصہ ہو گی ٹورازم روڈ اربوں روپے کا پیکیج ہے، سارا کچھ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ٹیبل پر موجود ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مری کے لوگ محب وطن لوگ ہیں، مری کے لوگ مقدمات کے بعد بھی پر امن ہیں مری کے لوگ ملک کا نقصان نہیں کر سکتے، ظلم و زیادتی کے بعد مری والوں کے آنسو پونچھے جائیں۔