19 Dec 2024
(لاہور نیوز) ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کا کہنا ہے پولیو ایک حساس معاملہ ہے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔
ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی چائنہ سکیم بی بلاک میں پولیو فیلڈ ورکرز سے ملاقات ہوئی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائیں، پولیو مہم کو قومی فریضہ سمجھتے ہوئے اپنے فرائض بخوبی سرانجام دیں۔
ڈی سی لاہور کا کہنا تھا والدین بھی پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں، والدین اپنے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائیں، پولیو کے دو قطرے آپ کے بچے کا روشن مستقبل ہیں۔