پنجاب کابینہ کا اجلاس آج طلب، 71 نکاتی ایجنڈا منظوری کیلئے پیش کیا جائیگا
(لاہور نیوز) پنجاب کی صوبائی کابینہ کا 21واں اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس آج صبح 11 بجکر 40منٹ پر طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں 71 نکاتی ایجنڈا منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا، ورلڈ بینک کے تعاون سے پنجاب کلین ایئر پروگرام کی منظوری لی جائے گی۔
اجلاس میں سی ٹی ڈی کے لئے اضافی گرانٹ کی منظوری کا ایجنڈا پیش کیا جائے گا، گریڈ 20 اور زائد کے افسران کو 40 فیصد بنیادی پے سکیل 2017 کو بطور سپیشل الاؤنس دینے کی منظوری کا ایجنڈا پیش کیا جائے گا، گندم ریلیز پالیسی 2024 اور 25 کی منظوری کا ایجنڈا پیش کیا جائے گا۔،
کرشنگ سیزن 2024 اور 25 کے لئے گنے کی قیمت کا تعین کیا جائے گا 65 کروڑ کی لاگت سے داتا دربار صحن میں ہائیڈرالک کنوپیاں لگانے کی منظوری کا ایجنڈا پیش کیا جائے گا، ایمرجنسی سٹاف کی بھرتیوں پر عائد پابندی میں ریلیکسیشن کی منظوری لی جائے گی۔
ایکسل لوڈ مینجمنٹ کے کامیاب نفاذ کے لئے پنجاب موقر موٹر وہیکل آرڈیننس پنجاب موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 میں ترمیم کی منظوری لی جائے گی، بارڈر ملٹری پولیس اور بلوچ لیوی سروسز رول 2009 ء میں ترمیم کا ایجنڈا پیش کیا جائے گا۔
نہری پانی کے انڈسٹریل استعمال کے لئے واٹر چارجز بڑھانے کا ایجنڈا منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا، سکول مینجمنٹ کونسل پالیسی 2024 کی منظوری لی جائے گی، پنجاب ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کو سہولت بازار اتھارٹی بنانے کی منظوری کا ایجنڈا بھی پیش کیا جائے گا۔