(لاہور نیوز) قومی انسداد پولیو مہم کا دوسرا روز جاری ہے تاہم پولیو ٹیمیں گھر گھر قطرے پلانے میں مصروف ہیں جبکہ لاہور میں 2 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے۔
پہلے روز پنجاب میں 49 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے، ملتان میں 2 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے، فیصل آباد میں 2 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے،راولپنڈی میں 1 لاکھ 45 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے،پنجاب بھر میں 33 ہزار سے زائد مہمان بچوں کو قطرے پلائے گئے۔
سربراہ انسداد پولیو پروگرام عدیل تصور کا کہنا ہے کہ مہم کا مقصد پولیو وائرس کی افزائش کو روکنا ہے تاہم والدین پولیو ٹیموں سے تعاون کریں، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پولیس اور انتظامیہ کو پولیو ورکرز کی سکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کی۔
وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ پولیو ورکرز کا تحفظ یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے، بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے اینٹی پولیو ویکسینیشن ضروری ہے، پنجاب کو پولیو فری بنانا ہمارا عزم ہے، مریم نواز نے پولیو ورکرز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور مزید محنت کی تلقین کی جبکہ عوام سے پولیو ورکرز سے بھرپور تعاون کی اپیل کی۔