اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

انسداد پولیو کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنا انتہائی تشویشناک ہیں: وزیر اعظم

17 Dec 2024
17 Dec 2024

(لاہور نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مستقل معذوری کا باعث بننے والے خطرناک وائرس پولیو کے خاتمے کے لیے جانے والی قومی کوششوں میں رکاوٹیں ڈالی جاتی ہیں جو انتہائی تشویشناک ہے۔

وزیر اعطم  نے یہ بات وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی، پولیو مہم کے دوران کرک، بنوں میں پولیس اہلکار اور ایک پولیو ورکر شہید ہوئے، ان کے لیے دعا کریں، پولیو کے خاتمے میں رکاوٹیں ڈالی جاتی ہیں جو انتہائی تشویشناک ہے۔

محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ یونان کشتی حادثے میں 5 پاکستانی شہری جان کی بازی ہار گئے، 40 سے زیادہ لوگوں کو ریسکیو بھی کیا گیا، اس طرح کے حادثات میں جن کے پیارے بچھڑ جائیں، وہ انہیں ساری زندگی یاد رکھتے ہیں، کشتی حادثے جیسے غیر قانونی طریقوں سے بے پناہ قیمتی جانیں ضائع ہوتی ہیں۔

بدقسمتی سے جولائی 2023 میں بھی کشتی حادثہ ہوا جس میں 260 پاکستانی جاں بحق ہوئے، مرنے والوں میں سب سے زیادہ تعداد پاکستانیوں کی تھی، اس وقت ہم  نے اس پر بڑی گہرائی میں جاکر فیصلے کیے تھے، تمام اداروں، وزارت خارجہ، داخلہ، بیرون ملک پاکستانی کے حوالے وزارت نے ہمہ گیر فیصلے کیے تھے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ ایک سنجیدہ چیلنج ہے، اس پر میں چند دن میں متعلقہ وزرا کی میٹنگ بلا رہا ہوں، 2023 کے واقعے کا جائزہ لیں گے، اس کی روشنی میں مزید فیصلے کرنے پڑے، وہ کریں گے اور ان پر سختی سے عمل پیرا ہوں گے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے