17 Dec 2024
(لاہور نیوز) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے آفٹرنون سکولوں کی سخت مانیٹرنگ کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق آفٹرنون سکولز چلانے کا فیصلہ کارکردگی سے مشروط ہو گا، کم انرولمنٹ اور خراب نتائج والے سکولز بند کر دیئے جائیں گے، طلبہ کی انرولمنٹ کے ساتھ اساتذہ کی حاضری بھی چیک ہو گی۔
گزشتہ سال بچوں کی حاضری کا رواں سال سے تقابلی جائزہ لیا جائے گا، اے ای اوز اور ڈپٹی ڈی ای اوز کی حاضری بھی چیک ہو گی، آفٹرنون سکولز میں موجود بجٹ اور ایس او پیز کا بھی جائزہ لیا جائے گا، مانیٹرنگ آفیسر کی رائے مثبت نہ ہونے پر آفٹرنون سکولز بند کر دیئے جائیں گے، سکولز بند کرکے صرف مارننگ شفٹ کر دی جائے گی۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے آفٹرنون سکولوں کی تصدیق کیلئے تمام اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کر دیا۔