اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

سانحہ اے پی ایس: شہدا کی فیملی سے اظہاریکجہتی، قومی و صوبائی اسمبلی میں قرار داد منظور

16 Dec 2024
16 Dec 2024

(لاہور نیوز) قومی اور صوبائی اسمبلی میں سانحہ اے پی ایس پشاور سے متعلق قرار داد منظور کر لی گئی۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں سانحہ اے پی ایس کے 10 سال مکمل ہونے پر متفقہ قرارداد منظور کر لی گئی، قرارداد کے متن کے مطابق اے پی ایس کے بچوں نے بے پناہ ہمت اور حوصلے کا مظاہرہ کیا۔

یہ ایوان شہدا کی فیملی کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے دہشت گردوں نے پاکستان کی روح پر حملہ کیا، سولہ دسمبر کو قومی دن کے طور پر منایا جائے، تعلیمی اداروں کے کی سیکیورٹی بڑھانے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔

دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں سانحہ اے پی ایس پر قرارداد حکومتی رکن راحیلہ خادم حسین نے پیش کی، قرار داد کے متن کے مطابق دس سال قبل پشاور میں سانحہ اے پی ایس رونما ہوا۔

سانحہ اے پی ایس جیسے واقعات قوم کو خوفزدہ نہیں کرسکتے،ایسے دہشتٗگردوں کو رعایت نہ دی جائے اور سخت سے سخت سزا دی جائے، پشاور میں ایک سو چوبیس معصوم و بے گناہ بچے دہشت گردی کا نشانہ بنے جو ظلم و بربریت کی بدترین مثال ہے۔

قرار داد میں کہا گیا کہ یہ ایوان سانحہ اے پی ایس شہید بچوں کے والدین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے، اے پی ایس واقعہ میں دلیری کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ کو زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہے۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے