اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب اسمبلی: ارکان کی تنخواہوں میں اضافے کا بل منظور، تنخواہ 1 سے 9 لاکھ روپے تک بڑھ گئی

16 Dec 2024
16 Dec 2024

(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی میں اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا بل کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا جس کے بعد ممبر پنجاب اسمبلی کی تنخواہ ایک لاکھ سے بڑھ کر 9 لاکھ روپے ہو گئی۔

پنجاب اسمبلی میں عوامی نمائندگان کی تنخواہوں پر نظر ثانی پنجاب 2024ء کا بل کثرت رائے سے منظور ہو گیا، عوامی نمائندگان کی تنخواہوں پر نظر ثانی پنجاب 2024ء کا بل وزیر برائے پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمان نے پیش کیا۔

اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہ 76 ہزار سے بڑھا کر 4 لاکھ کر دی گئی ہے، بل کی منظوری کے بعد اب صوبائی وزراء کی تنخواہ 1 لاکھ سے بڑھا کر 9 لاکھ 60 ہزار کر دی جائے گی، بل کی منظوری کے بعد اب سپیکر پنجاب اسمبلی کی تنخواہ 1 لاکھ 25 ہزار سے بڑھا کر 9 لاکھ 50 ہزار کر دی جائے گی۔

ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کی تنخواہ 1 لاکھ 20 ہزار سے بڑھا کر 7 لاکھ 75 ہزار ہو گئی، پارلیمانی سیکرٹریز کی تنخواہ 83 ہزار سے بڑھا کر 4 لاکھ 51 ہزار کر دی جائے گی، بل کی منظوری کے بعد اب سپیشل اسسٹنٹ کی تنخواہ 1 لاکھ سے بڑھا کر 6 لاکھ 65 ہزار کر دی جائے گی، اسی طرح بل کی منظوری کے بعد اب ایڈوائزر کی تنخواہ 1 لاکھ سے بڑھا کر 6 لاکھ 65 ہزار کر دی جائے گی۔

اجلاس میں تنخواہوں میں اضافہ کے بل پر اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر  نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ کیا یہ بل پارلیمانی قوانین ایکٹ 1972ء کے مطابق ہے؟ جواب میں سپیکر محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ یہ بل موجودہ قوانین کے مطابق بالکل درست ہے اور حکومت کا اچھا اقدام ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے