16 Dec 2024
(لاہور نیوز) محکمہ خزانہ کی جانب سے سکولوں میں طالبات کو وظیفہ جاری کر دیا گیا۔
ذرائع سکول ایجوکیشن کے مطابق محکمہ خزانہ نے ایک ارب ساٹھ کروڑ روپے جاری کئے ہیں، سکولوں کی طالبات کو سکول جانے کا وظیفہ ملے گا، یہ وظیفہ ریموٹ ایریا کے سکولوں میں دیا جائے گا۔
دوسری جانب پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے بھر کی سڑکوں کی ایم آینڈ آر کیلئے ایک ارب روپے منظور ہوئے ہیں جس سے پنجاب کی ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کو بحال کیا جائے گا۔