اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

اے پی ایس سانحہ میں ملوث عناصر انسانیت کے مجرم ہیں: گورنر پنجاب

16 Dec 2024
16 Dec 2024

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ سانحہ اے پی ایس میں ملوث عناصر انسانیت کے مجرم ہیں۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان  نے راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 16 دسمبر پاکستان کی تاریخ میں تکلیف دہ ترین دن ہے، 16 دسمبر کو چھوٹے چھوٹے بچوں کو بے یارو مدد گار شہید کیا گیا ملک کے خلاف ہر طرف سے سازشیں ہو رہی ہیں، اپنی افواج کو خراج تحسین پیش کرتے جو امن کیلئے جانیں دے رہے ہیں۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اور انکی قربانیوں کی معترف ہے، ماحولیاتی تبدیلی میں پاکستان کا حصہ بہت کم ہے مگر متاثر سب سے زیادہ ہے، 92ء تک انڈیا اور پاکستان کا زراعت میں مقابلہ تھا مگر اب ہم پیچھے ہیں۔

سردار سلیم حیدر خان نے مزید کہا کہ بھارت میں کسان کو ڈیزل اور کھاد سبسڈی پر ملتی ہے، ہم زرعی ملک ہیں اور یہاں زرخیز زمین اور بڑا نہری نظام ہے جبکہ ریسرچ کے حوالے سے محنت کی ضرورت ہے، اپنا حصہ ملک کی ترقی کیلئے دیں۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے