اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

چینی تاجروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے سہولت فراہم کریں گے: مریم نواز

16 Dec 2024
16 Dec 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ چینی تاجروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کے لئے سہولت فراہم کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے چین میں پنجاب بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چینی لیڈرشپ کی جانب سے بہترین مہمان نوازی کی گئی، چینی حکومت کی جانب سے مہمان نوازی کی بے حد مشکور ہوں، پاکستان اور چین کے دہائیوں پرانے مضبوط اور برادرانہ تعلقات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین کی ترقی کرتی ہوئی معیشت ہمارے لئے قابل تقلید ہے، چینی حکومت کی سیاسی بصیرت اور ترقی سب کے لئے مشعل راہ ہے، صدر شی جن پنگ کی باصلاحیت قیادت کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ دورہ چین کے دوران چین کی لیڈرشپ اور مختلف کمپنیوں سے سیر حاصل گفتگو ہوئی، آئی ٹی، زراعت اور مصنوعی ذہانت سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال ہوا، چینی تاجروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کے لئے سہولت فراہم کریں گے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب بزنس کونسل دونوں ممالک کے درمیان اہم کردار ادا کرے گی، چینی سرمایہ کار اور تاجر پنجاب میں سرمایہ کاری کریں، پاکستان اور چین کے ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھایا جائے، پنجاب کاروبار کیلئے کھلا ہے، پنجاب کی خوشحالی کی خاطر سرمایہ کاروں کے لئے ہمارے دروازے کھلے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے