اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں 16 دسمبر کی چھٹی کا اعلان

15 Dec 2024
15 Dec 2024

(لاہور نیوز) اسلام آباد، لاہور اور راولپنڈی میں کل تمام سرکاری تعلیمی ادارے بند رہیں گے، پنجاب حکومت کی جانب سے اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت کی ہدایت پر اسلام آباد اور راولپنڈی میں تعلیمی ادارے بند رہیں گئے، ڈپٹی کمشنر لاہور کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 16 دسمبر کو لاہور شہر کے تمام پبلک و پرائیویٹ سکول و کالجز بھی بند رہیں گے تاہم تمام یونیورسٹیاں کھلی رہیں گی۔

ڈی سی لاہور کا کہنا ہے کہ سقوطِ ڈھاکہ اور اے پی ایس سانحہ پشاور کے شہداء کی یاد میں نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، شہدائے آرمی پبلک سکول کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے،  16 دسمبر 2014 کا سانحہ بہت گہرا زخم ہے جس کا بھرپانا ممکن نہیں ہے۔

ڈی سی لاہور  نے مزید کہا کہ 16 دسمبر 1971 پاکستان کے لئے انتہائی اہم ہے کیونکہ اسی تاریخ کو سقوط ڈھاکہ کا سانحہ پیش آیا، اس روز پاکستان کا ایک اہم حصہ بھارتی جارحیت کے نتیجے میں الگ ہوا، سانحہ پشاور میں بچوں کی شہادت نے قوم کو مضبوط اور متحد کیا تاہم پاکستان جلد ایک پر امن ملک ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے