اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ماہرین نے پکوان تیل کو آنت کے کینسر میں اضافے کا سبب قرار دے دیا

14 Dec 2024
14 Dec 2024

(ویب ڈیسک) تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ الٹرا پروسیسڈ مغربی غذاؤں میں استعمال ہونے والے پکوان تیل ممکنہ طور پر کولون (بڑی آنت) کے کینسر میں اضافے کا سبب ہو سکتے ہیں۔

حالیہ تحقیق میں معلوم ہوا کہ بیج سے نکالے گئے غیر صحت بخش تیل (سورج مکھی، گریپ سیڈ، کینولا اور مکئی) جسم میں دائمی سوزش کا سبب ہو سکتے ہیں۔ابھی تک سائنس دانوں کے سامنے ایسے شواہد نہیں آئے تھے جس سے پکوان تیل اور کولون کینسر کے درمیان تعلق کو جوڑا جا سکے۔لیکن حالیہ تحقیق میں 30 سے 85 برس کے درمیان مریضوں میں رسولیوں کا جائزہ لینے کے بعد اس بات کی نشان دہی کی گئی کہ بیج سے نکلے تیل اس بیماری میں ممکنہ ذمہ دار ہو سکتے ہیں۔

 

تحقیق کے مطابق رسولیوں میں بھرپور مقدار میں بائیو ایکٹیو لِیپِڈز دیکھے گئے جو کہ چھوٹے چھوٹے چکنے سالمے ہوتے ہیں اور یہ تب وجود میں آتے ہیں جب جسم بیج کے تیلوں کو تحول (میٹابولائز) کرتا ہے۔سوزش بڑھانے کے ساتھ یہ بائیو ایکٹیو لِیپڈز جسم کے قدرتی بحالی عمل کو نقصان پہنچاتا ہے اور ٹیومر کی نمو کا سبب بنتا ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ اومیگا-3 فیٹی ایسڈز سے بھرپور تیل (مگرناشپاتی اور زیتون میں پائے جانے والے) بیج سے نکلے تیلوں کا صحت مند متبال ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے