اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

فضائی آلودگی کے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ماہرین نے خبردار کردیا

14 Dec 2024
14 Dec 2024

(ویب ڈیسک)ماہرین کا کہنا ہے کہ فضائی آلودگی کی طویل مدتی نمائش سے دل تک خون لے جانے والی رگوں میں خون کے جمنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جس کے نتیجے میں موت سمیت سنگین پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔

 ماہرین کی تحقیق میں فضائی آلودگی کی تین اقسام شامل کی گئی ہیں،تحقیق کے مطابق فضائی آلودگی کی نمائش سوزش کا باعث بن سکتی ہے اور خون کے جمنے میں حصہ ڈال سکتی ہے۔ یہ طویل عرصے سے قلبی اور سانس کی بیماریوں سے منسلک ہے۔ پہلے کی تحقیق میں بھی آلودگی کا تعلق وینز تھرومبو ایمبولزم (وی ٹی ای) سے پایا گیا تھا۔

تقریباً 900,000 تک سالانہ افراد وی ٹی ای کا شکار ہوتے ہیں جبکہ فضائی آلودگی کے علاوہ عمر، سرجری، غیرفعالیت کی طویل مدت، دل کی بیماری، حمل اور جینیات بھی اس مرض کے خطرے کو بڑھا سکتے ہیں۔وینز تھرومبو ایمبولزم اس وقت ہوتا ہے جب ٹانگوں، بازوؤں یا کسی اندرونی عضو کی رگ میں خون کا لوتھڑا بن جاتا ہے۔ پلمونری ایمبولزم اس وقت ہوتا ہے جب یہ خون کو لوتھڑا ایسی رگ میں چلا جاتا ہے جو پھیپھڑوں تک جاتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے