صحت
آئی جی پنجاب کے احکامات : پولیس ملازمین کے علاج کیلئے میو اسپتال کا خدمت کاونٹر مزیدفعال
14 Dec 2024
14 Dec 2024
(لاہور نیوز)میو اسپتال میں قائم پولیس خدمت کاونٹر پولیس اہلکاروں کی علاج معالجے میں مدد کیلئے پیش پیش نظر آنے لگا۔
رپورٹ کےمطابق میو اسپتال کا پولیس خدمت کاونٹر کا عملہ انچارج علی رضا کی زیر نگرانی آئی جی پنجاب کے احکامات کے تحت عوام الناس کے ساتھ ساتھ پولیس ملازمین کی ویلفیئر اور ہمہ تن گوشہ خدمت کرتانظر آتا ہے۔خدمت کاونٹر کا عملہ مستحق افراداور پولیس ملازمین کی فیملیز ،ملازمین کو اولین اور ترجیحی بنیادوں پر چیک کرواتا ہے۔
انچارج خدمت کاونٹر کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان کے احکامات کے تحت ہم اسپتال میں سکیورٹی ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ پولیس افسران اور ان کی فیملیز سمیت مستحق عوام الناس کی بلا امتیاز مدد کرتے ہیں ۔