اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

9 مئی مقدمات: پی ٹی آئی رہنماؤں کی عدم حاضری پر سماعت ملتوی

13 Dec 2024
13 Dec 2024

(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی عدم حاضری پر سانحہ 9 مئی کے مقدمہ کی سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کردی۔

سرگودھا کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 9 مئی مقدمات کی سماعت ہوئی، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بھچر، خاتون رہنما عالیہ حمزہ اور دیگر کارکن عدالت میں پیش ہوئے۔

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب خان اور پی ٹی آئی رہمنا صنم جاوید عدالت میں پیش نہ ہو سکے، پی ٹی آئی ایم این اے شفقت عباس ایڈووکیٹ نے عمر ایوب اور صنم جاوید کی حاضری معافی کی درخواست میڈیکل رپورٹ کیساتھ عدالت میں جمع کروائی۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کی عدم حاضری پر عدالت نے ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کردی اور آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے مقدمہ کی بریت کی درخواست پر سماعت کرنا تھی، پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف میانوالی، قمر مشانی اور عیسیٰ خیل میں 9 مئی کو ہنگامہ آرائی کرنے اور حساس قومی املاک کو نقصان پہنچانے اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے