اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پہاڑوں پر برفباری، لاہور سمیت پنجاب میں شدید سردی کی لہر برقرار

13 Dec 2024
13 Dec 2024

(لاہور نیوز) ملک بھر میں سردی نے رنگ جمانا شروع کر دیا، پہاڑوں پر برفباری کی وجہ سے ادھر لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی شدید سردی کی لہر برقرار ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے، پہاڑوں پر دو فٹ سے زائد برف گرنے کے بعد سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔

گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں بھی برف باری کا سلسلہ جاری ہے، ضلع استور میں برف باری سے نظام زندگی متاثر ہو گیا، خیبر پختونخوا میں بابو سرٹاپ، نانگا پربت اور بٹو گاہ میں بھی برف باری ہوئی۔

ادھر لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی شدید سردی کی لہر برقرار ہے، بلوچستان میں کوئٹہ، قلات، چمن، قلعہ عبداللہ، پشین اور زیارت سمیت صوبے بھر میں شدید سردی کے باعث پانی پائپوں میں جم گیا۔

پہاڑی تودا گرنے سے گلگت سکردو روڈ بند ہو گیا ہے جبکہ کراچی میں بھی سردی نے اپنی آمد کا اعلان کر دیا، شہر قائد میں پارہ 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے