اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شام میں پھنسے 318 پاکستانی خصوصی طیارے کے ذریعے وطن پہنچ گئے

13 Dec 2024
13 Dec 2024

(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی کاوشیں رنگ لے آئیں، شام میں پھنسے 318 پاکستانیوں کو لیکر خصوصی طیارہ پاکستان پہنچ گیا۔

پاکستانی بیروت سے چارٹرڈ طیارے کے ذریعے اسلام آباد پہنچے، وفاقی وزیر احسن اقبال اور دیگر حکومتی نمائندوں نے استقبال کیا، پاکستانیوں کو گلدستے پیش کئے اور خیریت دریافت کی۔

شام کی تازہ صورتحال کے پیش نظر پاکستانی وہاں پھنس گئے تھے، وزیراعظم شہباز شریف نے لبنانی ہم منصب سے رابطہ کرکے پاکستانیوں کی واپسی کی راہ ہموار کی۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں جہاں بھی کوئی پاکستانی ہو گا وہ تنہا نہیں ہو گا، ہم ایک قوم ہیں، قوم کا دکھ اور سکھ سانجھا ہوتا ہے، پاکستانیوں کی باحفاظت وطن واپسی پر لبنانی وزیراعظم کے مشکور ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے