اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بانی پی ٹی آئی نے کمیٹی بنا دی، سب کے ساتھ مذاکرات کو تیار ہیں: عمر ایوب

12 Dec 2024
12 Dec 2024

(لاہور نیوز) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ مذاکرات شروع نہیں ہوئے تاہم سب کے ساتھ مذاکرات کرنے کو تیار ہیں، بانی پی ٹی آئی نے کمیٹی بنا دی اور نام بھی بتا دیئے ہیں، کمیٹی کے ارکان اب مذاکرات کے لئے دستیاب ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ سپیکر سے مذاکرات کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی، سپیکر سے میں اور عامر ڈوگر  نے گزشتہ روز ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کی تھی، گزشتہ رات اسد قیصر اور سلمان اکرم راجہ بھی سپیکر سے تعزیت کرنے گئے تھے۔

ایک سوال کے جواب میں عمر ایوب نے کہا کہ اگر سپیکر قومی اسمبلی مذاکرات کرانے میں مثبت کردار ادا کریں تو اچھی بات ہے، ہمارے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں، بانی پی ٹی آئی نے پہلے بھی کمیٹی کو اختیار دیا تھا، اب بھی بااختیار کمیٹی بنائی ہے۔

عمر ایوب نے کہا کہ ان لوگوں کو احساس ہو رہا ہے کہ تحریک انصاف کو زور زبردستی سے کچلا نہیں جاسکتا، جب تک سیاسی مذاکرات آگے نہیں بڑھیں گے ملک ترقی نہیں کر سکتا، اپوزیشن لیڈر  نے کہا کہ ہمارا موقف ہے کہ جو بھی ہم سے بات کرنا چاہے بس وہ بااختیار ہو، ہمارے مطالبات سامنے ہیں کہ اسیران کی رہائی اور 9 مئی یا 24 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل دیا جائے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے