12 Dec 2024
(لاہور نیوز) اینٹی کرپشن عدالت میں سابق پرنسپل سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی سمیت دیگر کیخلاف جعلی بھرتیوں کے نئے مقدمہ میں عدالت نے محمد خان بھٹی کی ضمانت میں منظور کر لی۔
اینٹی کرپشن عدالت کے جج محمد فیصل احمد نے 5، 5 لاکھ کے دو ضمانتی مچلکوں کے عوض سابق پرنسپل سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کی ضمانت منظور کی ہے۔
دوران سماعت پراسیکیوشن کی جانب سے محمد خان بھٹی کی ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کی گئی، سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ ملزم نے میرٹ کے برعکس من پسند افراد کو جعل سازی سے بھرتی کیا۔