12 Dec 2024
(لاہور نیوز) جیلانی پارک میں گل داؤدی کی نمائش کا آج آٹھواں روز ہے۔
رنگ برنگے پھولوں سے باغوں کا شہر کِھل اُٹھا، سبز، گلابی، سفید اور پیلے پھول شہریوں کو اپنی طرف کھینچنے لگے، لڑکیاں بھی رنگ برنگے پھولوں کے سامنے ویڈیوز اور سیلفیز بنانے میں مصروف ہیں، سبز اور سفید گلِ داؤدی سے بنا پرچمِ وطن بھی نمایاں ہے، بگھیوں کو بھی طرح طرح کے پھولوں سے سجا دیا گیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے نمائش دیکھ کر دل کو راحت ملتی ہے، شہر میں اس طرح کی اور نمائشیں بھی لگنی چاہئیں۔
پی ایچ اے کی جانب سے شہریوں کی تفریح کے لئے گل داؤدی کی نمائش کے ساتھ ساتھ رات کو جیلانی پارک میں لائٹ شو کا اہتمام بھی کیا جا رہا ہے۔