(لاہور نیوز) لاہور کی نہر میں تیرتا ہوا پہلا ریسٹورنٹ مسائل کا شکار ہو گیا۔
فلوٹنگ ریسٹورنٹ کو بنانے میں مشکلات آنے لگیں، نہر کے احاطے کے مسائل آنے کے بعد ڈیزائن کے مسائل بھی آنا شروع ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق ریسٹورنٹ کے لئے پری کوالیفائی کی گئی تینوں کمپنیاں ڈس کوالیفائی ہو گئیں، تینوں کمپنیوں کی جانب سے دیئے جانیوالا پلان اور ڈیزائن مسترد کر دیا گیا، ڈیزائن کی تیاری کیلئے مزید کمپنیوں کی خدمات لی جائیں گی۔
ذرائع نے بتایا پری کوالیفائی کی جانیوالی کمپنیوں کی جانب سے دیا جانیوالا مجوزہ ڈیزائن نیسپاک سے منظور کروایا جائیگا، پی ایچ اے کے پاس تاحال کوئی چیف انجینئر موجود نہیں، پی ایچ اے انجینئرنگ ونگ پانچ کروڑ سے زائد کی سکیموں کی منظوری نہیں دے سکتا۔
علاوہ ازیں فلوٹنگ ریسٹورنٹ منصوبے کا تخمینہ 35 کروڑ لگایا گیا ہے جس کے لئے ایل ڈی اے کے چیف انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے۔