اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل 10 کیلئے پلیئرز ڈرافٹ 11 جنوری کو شیڈول

11 Dec 2024
11 Dec 2024

(لاہور نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10 ویں ایڈیشن کے لیے پلیئرز ڈرافٹ 11 جنوری کو ہوں گے۔

رواں ہفتے ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن شروع ہو جائے گی، پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈرافٹ کا پرومو بھی جاری کر دیا ہے۔

پی ایس ایل ٹین کی پلیئرز ڈرافٹ 11 جنوری کو ہو گی لیکن کہاں ہو گی اس کا فیصلہ ہونا باقی ہے، ایک تجویز یہ بھی ہے کہ ڈرافٹنگ بیرون ملک کی جائے لیکن اس کا فیصلہ رواں ہفتے ہونے والی پی ایس ایل میٹنگ میں کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملکی اور غیرملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا آغاز رواں ہفتے ہو گا، ایونٹ میں 6 ٹیمیں کراچی کنگز، لاہور قلندرز، ملتان سلطانز، اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایکشن میں ہوں گی۔

واضح رہے کہ دنیائے کرکٹ کی مقبول کرکٹ لیگ ’پاکستان سپر لیگ‘ کا 10 واں ایڈیشن آئی سی سی چیمپنز ٹرافی کی وجہ سے اپریل مئی میں منعقد کیا جائے گا، پی ایس ایل کی حتمی تاریخوں کا اعلان ہونا باقی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے