اپ ڈیٹس
  • 352.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سی سی پی او لاہور کی چینی باشندوں کی سکیورٹی کے بہترین انتظامات کی ہدایت

11 Dec 2024
11 Dec 2024

(لاہور نیوز) سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے چینی باشندوں کی سکیورٹی کے بہترین انتظامات کی ہدایت کر دی۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت ماڈل ٹاؤن اور کینٹ ڈویژنز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہوا، اس موقع پر سی سی پی او لاہور  نے کہا افسران سوشل کرائمز کی روک تھام کے لئے متحرک کردار ادا کریں، ایس ایس پی(آپریشنز) منشیات کے استعمال اور فحاشی کے اڈوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں پیش رفت کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کریں، کرسمس کے موقع پر گرجا گھروں اور دیگر مسیحی عبادت گاہوں کے بھرپور سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا نیو ایئر نائٹ پر مارکیٹس، پارکس اور دیگر تفریحی مقامات کی سکیورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کئے جائیں، ہوائی فائرنگ، ہلڑ بازی اور ون ویلنگ کرنے والوں کو کوئی رعایت نہیں ملے گی، بینکوں کی سکیورٹی کے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے، سکیورٹی گارڈز کی جدید سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ٹریننگ کروائی جائے، پتنگوں اور دھاتی ڈور کی تیاری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔

ڈی آئی جی(انویسٹی گیشن)ذیشان اصغر، ایس ایس پی (انویسٹی گیشن)محمد نوید، ایس ایس پی (ایڈمن)عاطف نذیر، ایس ایس پی (آپریشنز)تصور اقبال کی اجلاس میں شرکت ہوئی، ماڈل ٹاؤن اور کینٹ ڈویژنز کے ایس پیز، اے ایس پیز، سرکل افسران، ایس ایچ اوز اور انچارجز(انویسٹی گیشن) بھی شریک ہوئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے