اپ ڈیٹس
  • 352.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پہاڑوں کو موسمیاتی تبدیلی کا سامنا، تحفظ کیلئے نوجوان کردار ادا کریں: وزیراعظم

11 Dec 2024
11 Dec 2024

(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پہاڑوں کو موسمیاتی تبدیلی کا سامنا ہے، پہاڑوں کے تحفظ کیلئے نوجوان کردار ادا کریں۔

پہاڑوں کے عالمی دن پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہاڑوں کے عالمی دن کے موقع پر ہم عالمی برادری کے ساتھ مل کر زمین پر پہاڑوں اور ان سے جڑے لاکھوں لوگ جن کی زندگیاں ان شاندار مناظر سے جڑی ہوئی ہیں کی اہمیت اجاگر کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمارے پیارے ملک کو درجنوں برف پوش اور سر سبز اونچی چوٹیوں سے نوازا ہے، ہماری یہ سرزمین دنیا کی 16 بلند ترین پہاڑی چوٹیوں میں سے 8 چوٹیوں کا مسکن ہے، K2 جو کہ دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی اور نانگا پربت دنیا کی نویں بلند ترین چوٹی کے علاوہ 7000 سے زیادہ گلیشیئرز جو قطبی خطوں سے باہر برف کا سب سے بڑا ذخیرہ ہیں پاکستان میں ہی واقع ہیں۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ پہاڑ جنہیں اکثر دنیا کے "واٹر ٹاورز" کہا جاتا ہے میٹھے پانی اور صاف ہوا جیسے ضروری وسائل کا ذریعہ ہیں، دنیا بھر کے پہاڑوں کو موسمیاتی تبدیلی، جنگلات کی کٹائی اور دیگر غیر پائیدار طرز عمل کے بڑھتے ہوئے چیلنجوں کا سامنا ہے۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ اس سال پہاڑوں کے عالمی دن کا موضوع "پہاڑوں کی پائیداری کے لئے حل، جدت، موافقت، نوجوان اور مستقبل "، مشترکہ کوششوں، اختراع، مقامی دانش کے احترام اور پہاڑوں کے تحفظ کے لئے پائیدار حل تلاش کرنے میں نوجوانوں کی فعال شمولیت کی یاد دہانی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان پہاڑوں کی حفاظت کے لئے کئی دہائیوں سے کام کر رہا ہے، اس سلسلے میں نیشنل ماؤنٹین کنزرویشن سٹریٹجی سے لے کر ماحولیاتی سیاحت کے فروغ اور پائیدار ترقی کے اہداف پر توجہ مرکوز ہے۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے جدید حل جیسا کہ ارلی وارننگ سسٹمز، زمین کے انحطاط کو روکنے کے لئے بائیو انجینئرنگ تکنیک اور سیلاب سے بچاؤ کے لئے پائیدار تعمیرات کے ذریعے ہم خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں محفوظ اور موسمیاتی تبدیلی سے مزاحم کمیونٹیز کی تعمیر کر رہے ہیں تاکہ ہماری کمیونٹیز محفوظ بھی رہیں اور ترقی بھی کریں۔

انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ دنیا میں چند انتہائی بہترین پہاڑوں اور چوٹیوں کے محافظ کے طور پر آئیے ہم آج کے دن ان کے قدرتی ماحول کی حفاظت اور اپنی آنے والی نسلوں کے لئے ان کی خوبصورتی کو محفوظ رکھنے کا عزم کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے