اپ ڈیٹس
  • 352.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

شام سے پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں: وزیراعظم

10 Dec 2024
10 Dec 2024

(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شام سے پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شام میں حالات چند روز میں یکسر تبدیل ہو گئے، پاکستان شام کے معاملے پر سفارتی سطح پر غیر جانبدار رہا، شام میں پاکستان سے 250 زائرین گئے تھے، شام میں کافی تعداد میں پاکستانی موجود ہیں، شام میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے فکر مند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار شام اور لبنان میں پاکستان کے سفیروں کیساتھ رابطے میں ہیں، شام سے پاکستانیوں کی لبنان کے زمینی راستے سے واپسی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، پاکستانیوں کی وطن واپسی کا میکانزم طے کر لیا ہے، لبنان کے ذریعے پاکستانی شہریوں کا انخلا ممکن ہو سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کی واپسی کیلئے لبنانی وزیراعظم سے بھی بات کی ہے، انہوں نے لبنان کے زمینی راستے سے پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 3.57 فیصد پر آ گئی ہے، ترقی اور سرمایہ کاری کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے، معاشی استحکام سیاسی استحکام سے جڑا ہے، ملکی معاشی ترقی کیلئے امن کا قیام بہت ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پر چڑھائی کی ناکام کوشش کی گئی، ملوث افراد کو کسی صورت بھی نہیں چھوڑا جائے گا۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ ملک میں ترسیلات زر میں بھی بڑا اضافہ ہوا ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے رقوم بھجوائیں، پاکستان دنیا میں اپنا مقام بنائے گا، بیرونی سرمایہ کاری کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے