10 Dec 2024
(ویب ڈیسک ) عالمی ٹیم سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے دوسرا میچ بھی جیت لیا۔
دوسرے گروپ میچ میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو 1-2سے ہرایا، پاکستان کی جانب سے نور زمان اور ناصر اقبال نے اپنے میچز جیتے۔
اس سے قبل صبح پاکستان نے پہلے میچ میں پیرو کو 1-2 سے شکست دی تھی، پاکستان کے نور زمان اور ناصر اقبال نے اپنے میچز جیتے اور عاصم کو شکست ہوئی۔
نور زمان نے رفائیل گالویز کو 11-1، 11-4، 13-15، 11-13 اور 13-11 سے شکست دی، ناصر اقبال نے اولونزو ایسکیوڈیرو کو 3-11، 4-11اور 2-11 سے ہرایا جبکہ عاصم خان کو ڈیاگو ایلیاز نے 0-3 سے شکست دی تھی۔
گروپ کے 2 میچز جیتنے کے بعد پاکستان کی ناک آؤٹ راؤنڈ میں رسائی پکی ہوگئی ہے، پاکستان اپنا آخری گروپ میچ اٹلی کے خلاف کھیلے گا۔