اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاک آرمی نے قائداعظم نیشنل ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ جیت لی

10 Dec 2024
10 Dec 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان آرمی نے قائداعظم نیشنل ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ جیت لی۔

پاکستان سپورٹس بورڈ کوچنگ سینٹر لاہور میں قائد اعظم نیشنل ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کا انعقاد ہوا، تین دن تک جاری رہنے والی اس چیمپئن شپ میں ملک کے بہترین ویٹ لفٹرز نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

چیمپئن شپ کے تیسرے دن کے اختتام پر پاکستان آرمی نے 78 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، پاکستان واپڈا 71 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی، جبکہ پنجاب نے36 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی، آزاد کشمیر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

کرنل آصف ڈار، پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر شیخ فاروق اور آکسی جم کے سی ای او بیرسٹر ابتسام ، میاں اعظم بھی اس موقع پر موجود تھے جنھوں نے نہ صرف کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا بلکہ انعامات تقسیم کرنے کی تقریب میں بھی شرکت کی۔

اختتامی تقریب میں فاتح کھلاڑیوں کو شیلڈز، ٹرافیاں اور میڈلز دیئے گئے جس سے کھلاڑیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، کرنل (ر) حافظ ظفر اقبال نے اپنے خطاب میں کھلاڑیوں کو کھیل میں محنت اور ایمانداری کو اپنانے کی تلقین کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے