اپ ڈیٹس
  • 352.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پاک قطر اقتصادی تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہو رہے ہیں: وزیر اعظم

09 Dec 2024
09 Dec 2024

(لاہور نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک قطر اقتصادی تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہو رہے ہیں۔

اسلام آباد میں قطر کے قومی دن کی مناسبت سے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا قطر کے قومی دن پر حکومت اور عوام کی طرف سے امیر قطر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان اور قطر دوستی کے رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی دور اندیش قیادت میں قطر نے نمایاں ترقی کی، کچھ سال قبل فٹبال ورلڈکپ کا انعقاد اس کی بہترین مثال ہے، قطر کے حالیہ دورے کے دوران دوحہ میں نمائش کا افتتاح کیا، نمائش کی سرپرستی کے لیے اپنی بہن شیخہ المیاسہ کی کوششوں اور امیر قطر کا شکر گزار ہوں، نمائش میں پاکستان کی ثقافت کے رنگ نمایاں تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امیر قطر پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں، امیر قطر کے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں، قطر اور پاکستان کے درمیان اقتصادی تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہو رہے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ سرمایہ کاری اور تجارت کو فروغ دینے کی گنجائش موجود ہے۔ 

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان سے آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت میں تربیت یافتہ نوجوانوں کو قطر بھیجیں گے، پاکستان کا قطر میں آئی ٹی، تعمیرات سمیت مختلف شعبوں کی ترقی میں اہم کردار ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے