اپ ڈیٹس
  • 352.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ن لیگی رہنماؤں کے ساتھ بیٹھک میں پی پی کمیٹی کے طویل گلے شکوے

09 Dec 2024
09 Dec 2024

(لاہور نیوز) پیپلزپارٹی اور حکومتی کمیٹیوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی طویل ملاقات میں پی پی وفد کے گلے شکوے پیپلز پارٹی کے وفد نے مسلم لیگ ن کو مختلف امور پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پی پی رہنماؤں نے دوران گفتگو تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن  نے پہلے بھی وعدے کرکے عمل درآمد نہیں کیا، مسلم لیگ ن مشکل میں ہر چیز کی حامی بھرتی ہے جبکہ مشکل سے نکلتی ہے تو ہر چیز بھول جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نے پنجاب میں کمیٹیوں کی سفارشات پر بھی عملدرآمد نہیں کیا، پنجاب کی سطح پر کمیٹیوں کی سفارشات پر عمل کیوں نہیں کیا گیا؟

دوسری جانب ذرائع نے مزید بتایا کہ لیگی کمیٹی کی پیپلزپارٹی کے تحفظات پر اعلیٰ سطح پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ حکومت نے پی پی کے تحفظات دور کرنے کیلئے وقت مانگ لیا، اجلاس میں تحفظات کے خاتمے کیلئے ایک اور نشست پر بھی اتفاق ہوا۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے