اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

چیمپئنز ٹرافی پر پاک بھارت ڈیڈ لاک برقرار، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی بھی انٹری

09 Dec 2024
09 Dec 2024

(لاہورنیوز) چیمپئنز ٹرافی پر پاکستان، آئی سی سی اور بی سی سی آئی کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے جبکہ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ بورڈ نے بھی انٹری مار لی۔

ذرائع کے مطابق آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے کہا کہ چیمپئنزٹرافی پر غیر یقینی صورتحال ہے تمام چیزوں سے آگاہ کیا جائے اور معاملہ جلد حل کروایا جائے۔تینوں بورڈز نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول ابھی تک اعلان نہیں ہوا، آئی سی سی کو ابھی سے طے کرلینا چاہیے کہ چیمپئنز ٹرافی اور اگلے ٹورنامنٹس میں کیا ہوگا۔

بورڈز نے پی سی بی کے حق میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس مرتبہ بھارت پاکستان نہ جانے کا کہہ رہا ہے آئندہ کسی بھی ملک میں جانے سے منع کرسکتا ہے، اسکا حل نکلنا چاہیے۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ جب تک دستخط نہیں کرے گا پاکستان اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا، وفاقی حکومت اس مرتبہ کسی قسم کا رسک نہیں لینا چاہتی، تحریری طور پر گارنٹی آئے گی تو بات آگے بڑھے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے