(لاہور نیوز) پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے ڈسپلن و شفاف تدریسی نظام کیلئے 20 نکاتی گائیڈ لائنز بھی جاری کردی گئیں، ضلعی و تحصیل ایجوکیشن افسران اور سکول سربراہوں کو گائیڈ لائنز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نئی گائیڈ لائنز کے مطابق اساتذہ، طلبہ اور نان ٹیچنگ سٹاف تدریسی اوقات میں موبائل فون ہیڈ ٹیچر کو جمع کرائیں گے، سٹاف کیلئے ڈریس کوٹ اور بند شوز پہننا لازمی ہو گا، ٹیچرز اور طلبہ اپنے نام کا بیج لگائیں گے۔
سکول ایجوکیشن کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ سب نیوی بلیو جرسی اور طلبہ یونیفارم پہنیں گے، مرکزی گیٹ پر اوقات کار کا بورڈ آویزاں ہو گا، ہر کلاس کا سی آر ہو گا سکول میں مختلف نعروں کے تین یا چار پینا فلیکس لگائے جائیں گے۔
گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ طلبہ رجسٹر استعمال کرینگے، وائٹ بورڈ کے ایک کارنر پر حاضر و غیر حاضر طلبہ اور مضمون کا خانہ ہو گا، پڑھایا جانے والا مضمون اور اہم نکات بورڈ پر درج ہونگے تاہم طلبا کے ناخن اور بال کٹنگ کی روزانہ چیکنگ ہو گی، اساتذہ گھڑی پہنیں گے اور اسمبلی میں ہیڈ سمیت تمام ٹیچرز کی حاضری لازمی ہو گی۔