اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

مہنگائی نے عوام کا پیچھا نہ چھوڑا، سبز مصالحہ جات کے دام بے لگام

09 Dec 2024
09 Dec 2024

(لاہور نیوز) مہنگائی نے عوام کا پیچھا نہ چھوڑا، سبز مصالحہ جات کے دام بے لگام ہیں۔

مہنگائی کے ساتھ منافع خوری نے عوام کی مشکلات مزید بڑھا دیں، سبز مصالحہ جات، موسمی سبزیاں، پھل اور پولٹری مصنوعات پہنچ سے دور ہیں، مارکیٹ میں سرکاری ریٹ لسٹ پر عمل درآمد بھی ممکن نہ بنایا جا سکا۔

سرکاری ریٹ لسٹ میں 4 سبزیوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا، پرچون میں پیاز 180 اور ٹماٹر 140 روپے فی کلو بیچے جا رہے ہیں، میتھی 80، اروی 200 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔

پھلوں کی خریداری بھی جیب پر بھاری ہے، سرکاری ریٹ لسٹ میں 2  پھل مزید مہنگے ہو گئے، سیب درجہ اول 320 اور امرود 150 روپے فی کلو ہیں۔

شہری کہتے ہیں سرکاری ریٹ لسٹ پر کہیں عمل درآمد نہیں ہو رہا، اشیائے خورونوش کی قیمتیں سمجھ سے بالاتر ہیں۔

فارمی انڈے ایک روپیہ اضافے سے 351 روپے فی درجن ہو گئے جبکہ برائلر گوشت کی فی کلو سرکاری قیمت 8 روپے کمی سے 453 روپے مقرر کی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے