اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

چینی کمپنی کا پنجاب میں روبوٹک زرعی آلات مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کا معاہدہ

09 Dec 2024
09 Dec 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دورے چین کا پہلا روز، کاشتکاروں اور زراعت کےفروغ کے لئے تاریخی اقدام سامنے آ گیا۔

 چینی کمپنی پنجاب میں روبوٹک زرعی آلات مینوفیکچرنگ پلانٹ لگائے گی، محکمہ زراعت حکومت پنجاب اور اے آئی فورس ٹیک کے درمیان ایم او یو پر دستخط ہو گئے، وزیر اعلیٰ مریم نواز بھی اس موقع پرموجود تھیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی اے آئی فورس ٹیک کے بانی ڈاکٹر ہان اور سی ای او سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں جدید زرعی اصلاحات کے بارے میں آگاہ کیا، وزیراعلیٰ نے روبوٹک ٹیکنالوجی سے آراستہ جدید ترین زرعی آلات کا معائنہ کیا، انہوں نے پنجاب میں ایگریکلچر سیکٹر میں روبوٹک مشینری اور ٹولز متعارف کرانے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا پنجاب میں زراعت کی جدید ٹیکنالوجی اپنا کر کاشتکار کو خوشحال بنانا ہمارا عزم ہے، اے آئی فورس ٹیک پنجاب میں روبوٹک زرعی آلات کا مینوفیکچرنگ پلانٹ لگا نے پر رضامند ہے،  اے آئی فورس ٹیک کا وفد جلد پنجاب کا دورہ کرے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے