اپ ڈیٹس
  • 352.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

بدعنوانی گھناؤنا چیلنج، عوام کرپشن کے خاتمے میں حکومت کا ساتھ دیں: وزیراعظم

09 Dec 2024
09 Dec 2024

(لاہور نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بدعنوانی گھناؤنا چیلنج، عوام کرپشن کے خاتمے میں حکومت کا ساتھ دیں۔

انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خصوصی پیغام میں کرپشن کے خاتمے کے لئے حکومت کے عزم کو دہرایا اور تمام شہریوں پر زور دیا کہ وہ شفاف اور جوابدہ معاشرے کے قیام کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

وزیراعظم  نے کہا کہ 9 دسمبر کو منایا جانے والا یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ بدعنوانی کے خلاف عالمی کوششوں کو مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے اس سال کے موضوع "بدعنوانی کے خلاف نوجوانوں کے ساتھ متحد ہونا، کل کی سالمیت کی تشکیل" کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کرپشن کے خاتمے اور شفاف نظام کے قیام میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ بدعنوانی کسی بھی ملک کی معیشت اور سماجی ڈھانچے کے لئے ایک گھناؤنا چیلنج ہے، یہ قوموں کو ان کی صلاحیتوں سے محروم کر دیتی ہے اور عوام کو مساوی مواقع اور منصفانہ حکمرانی کے فوائد سے محروم رکھتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کرپشن کی وجہ سے ترقیاتی وسائل کا صحیح استعمال نہیں ہو پاتا جس سے عدم مساوات بڑھتی ہے اور عوامی خدمات کی فراہمی متاثر ہوتی ہے، اس کا نتیجہ حکومت اور شہریوں کے درمیان اعتماد کے فقدان کی صورت میں نکلتا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان کی حکومت کرپشن کے خلاف ہر سطح پر جدوجہد کے لئے پرعزم ہے، قومی احتساب بیورو (نیب) اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے بدعنوان عناصر کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں تاکہ عوامی وسائل کی لوٹ مار کا خاتمہ کیا جا سکے۔

وزیراعظم نے میڈیا کے فعال کردار کو بھی سراہا اور کہا کہ شفافیت اور احتساب کے فروغ میں میڈیا کی شمولیت ناگزیر ہے۔

انہوں  نے اس دن کے موقع پر تمام پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ بدعنوانی کے خلاف مہم میں حکومت کا ساتھ دیں اور ایک ایسے پاکستان کے لئے جدوجہد کریں جہاں قانون کی حکمرانی اور احتساب سب کے لئے یقینی ہو۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ آئیے ہم متحد ہو کر ایک ایسا مستقبل بنائیں جہاں عوامی وسائل کو عوام کی فلاح و بہبود کے لئے مؤثر طریقے سے استعمال کیا جائے اور ہر شہری انصاف اور دیانت کی بنیاد پر زندگی گزار سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے