پنجاب گورنمنٹ
وزیراعظم سے رانا ثنا و دیگر رہنماؤں کی ملاقاتیں، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
09 Dec 2024
09 Dec 2024
(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے مشیر رانا ثنا اللہ نے ملاقات کی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی مشیر رانا ثنا اللہ سے ملاقات کے دوران ملکی موجودہ مجموعی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھی وزیراعظم سے ملے، ملکی صورتحال اور صوبہ پنجاب کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم کی رکن قومی اسمبلی رضا حیات ہراج کی رہائشگاہ آمد، رضا حیات ہراج کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔
وزیراعظم سے ارکان قومی اسمبلی اظہر قیوم، ذوالفقار بھنڈ، میاں مرغوب اور حافظ نعمان کی الگ الگ ملاقاتیں ہوئی، انتخابی حلقوں کے امور پر گفتگو ہوئی۔