08 Dec 2024
(ویب ڈیسک) صدف آفریدی نے جونیئر گرلز اسکواش چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
خیبر پختونخوا اسکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں جاری خیبر پختونخوا جونیئر اسکواش چیمپئن شپ گرلز انڈر 13 کیٹیگری میں صدف آفریدی نے حبا امتیاز کو دو صفر سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔
صدف آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ اسکواش میں قومی اور عالمی سطح پر نمایاں مقام بنانا چاہتی ہیں جس کے لیے وہ سخت محنت کر رہی ہیں، والدین ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کر رہے ہیں، وہ کوچنگ اور تربیت کے ساتھ ساتھ مختلف ٹورنامنٹ میں محنت کر رہی ہیں۔